بھارتی فوج کو سری لنکا میں شکست کے بعد انخلاء کو تئیس سال مکمل

جمعه 24 مارچ 2023ء

انیس سو تراسی سے دوہزار نو تک بھارتی خفیہ ایجنسی راء نے بیس ہزار تامل ٹائیگرز کو ٹریننگ اور اسلحہٰ فراہم کیا، جون انیس سو ستاسی میں سری لنکا کے تامل ٹائیگرز کے خلاف آپریشن ” *آزادی* “ شروع کیا، جس کے خلاف بھارتی بحریہ اور فضائیہ نے تامل باغیوں کو اسلحہ اور امداد فراہم کی، سری لنکا کی بار بار مذمت اور احتجاج کے باوجود ہندوستان تامل باغیوں کی پشت پناہی سے باز نہ آیا، جولائی انیس سو ستاسی میں سر ی لنکا سے جبراََ معاہدے کے ذریعے امن کے نام پر اسی ہزار بھارتی فوج جافنا میں اُتار دی، بھارتی فوج کی طرف سے وسیع پیمانے پر قتل ِ عام، لوٹ مار اور اجتماعی زیادتیوں کے باعث جلد ہی بھارتی فوج اور *ایل ٹی ٹی ای* کے درمیان بھی جنگ چھڑ گئی، جنرل سُند ر جی نے راجیو گاندھی کو دو ہفتوں میں تامل باغیوں کے خاتمے کا یقین دلایا لیکن تین سال گذرنے کے باوجود بھارتی فوج کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، آپریشن پوون کے نتیجے میں ستائیس ہزار سری لنکن شہری، پانچ ہزار سری لنکن فوجی جبکہ تین ہزار سے زائد بھارتی فوجی اکھنڈ بھارت کے خواب کا ایندھن بنے،سری لنکا میں بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی، جن میں لو ٹ مار، قتل عام اور اجتماعی زیادتیاں سرِ فہرست ہیں، انیس سو ستاسی میں *ویلویتو تھرائی* میں چونسٹھ نہتے شہریوں کو قتل جبکہ دو سوسے زائد گھروں کو نذرِ آتش کیا گیا، انیس سو اکیانوے میں راجیو گاندھی پر خود کش حملہ کرنے والی *کلیون راجارتنم* بھی بھارتی فوجیوں کی *ویلویتو تھرائی* میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنی تھی، انیس سو ستاسی میں جافنا ہسپتال پر دھاوا بول کر سو، انیس سو اٹھاسی میں چاواکچہری میں چالیس جبکہ انیس سو نواسی میں کوکوویل میں بھارتی کمانڈوز نےچالیس سے زائد بے گناہ لوگوں کو موت کے گھاٹ اُتا ر دیا تھا، تامل عوام نے قتلِ عام کے باعث بھارتی امن فورس کو بھارتی قاتل فورس کا نام دیا تھا ، ڈبل گیم پالیسی کے تحت بھارت نے سری لنکا اورتامل باغیوں کو اپنے مزموم مقاصد کے لئے استعمال کیا، بھارتی فوج کی سری لنکا کے اندرونی معاملات میں بے جا مداخلت نے خانہ جنگی کو اگلے بیس سالوں تک طول دے دیا،،




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف گدھا بازیاب،چور گرفتار وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔