بابر اعظم کو ستارہ امتیاز سے نواز دیا گیا

جمعرات 23 مارچ 2023ء

بابر اعظم کو گورنر ہاؤس لاہور میں یوم پاکستان کے موقع پر منعقدہ تقریب میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ستارہ امتیاز کا میڈل پہنایا،حکومت نے گزشتہ سال چودہ اگست کو بابر اعظم کو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیا تھا اٹھائیس سالہ بابر اعظم ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں اس سے پہلے یہ اعزاز قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو حاصل تھا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق،یونس خان،شاہد آفریدی،جاوید میانداد اور انضمام الحق بھی یہ اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں ستارہ امتیاز کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد سوشل میڈیا اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے اپنے والدین کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ والد اور والدہ کی موجودگی میں ستارہ امتیاز ملنا بہت بڑا اعزاز ہے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ انکے والدین،مداحوں اور پاکستان کے لوگوں کےلئے ہیں




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا