وفاقی حکومت کی سفراء کی بڑی تعداد میں تبادلوں اور تقرریوں کی تیاریاں

بدھ 22 مارچ 2023ء

باخبر ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر خرم راٹھور کو وطن واپس بلا لیا گیا،خرم راٹھور اگلے ہفتے پاکستان پہنچ جائیں گے،انہین عمران خان کے دور حکومت میں ریاض میں سفیر تعینات کیا گیا تھاخرم راٹھور کو واپس بلائے جانے کی وجوہات کا کسی کوعلم نہیں،جبکہ کوپن ہیگن میں تعینات سفیر احمد فاروق کو ریاض بھیجے جانے کا امکان ، ملائیشیا میں تعینات آمنہ بلوچ یورپین یونین کیلئے سفیر مقرر کردیا گیا ہے ،آمنہ بلوچ کا برسلز سے ایگریما بھی موصول ہو چکا ہے،آمنہ بلوچ کی جگہ ملائیشیا کیلئے نئے ہائی کمشنرکی تعیناتی ہو گی، ذرائع کے مطابق معظم احمد خان کی جگہ برطانیہ کیلئے ہائی کمشنر کا تقرر ہونا باقی ہے،جرمنی میں سفیر ڈاکٹر محمد فیصل کو تین سال بعد نئے ملک میں بھیجنے کا فیصلہ کیا جائے گاجرمنی میں نیا سفیر مقرر کیا جائے گا، جنیوا میں تعینات مستقل مندوب خلیل ہاشمی کی تین سال تعیناتی کے بعد تبدیلی ہو گی اسی طرح معین الحق چین میں بطور سفیر مدت پوری کرچکے چین کےلیے بھی نئے سفیر کا تقرر ہونا ہے ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری امریکا اور گریڈ 21 کے سینئیر آفیسر مدثر ٹیپو کی تقرری ہونا ہے،ایڈیشنل سیکریٹری افغانستان احسن رضا شاہ کی تعیناتی بھی باقی ہے،مراکش میں سفیر پاکستان حامد اصغر کو نئے ملک کے لیے سفیر تعینات کرنا ہے۔جبکہ الجیریا میں سفیر ڈاکٹر محمد طارق کی ریٹائرمنٹ کے بعد نئی تعیناتی ہونا باقی ہے،جمہوریہ چیک میں سفیر خالد جمالی کی تین سال بعد نئی تقرری ہونا ہے، شفقت علی خان روس میں سفیر کی مدت پوری کرنے کے بعد وطن واپس آ رہے ہیں روس کے لیے نئے سفیر کا تقرر کرنا ہے ذرائع کے مطابق سویڈن میں تعینات ڈاکٹر ظہور کی کسی ملک کو بھیجا جائے گا، انڈونیشیا میں تعینات سفیر محمد حسن بلتی کی ریٹائرمنٹ پر نئے سفیر کی تقرری ہونی ہے،سنگاپور میں ہائی کمشنر رخسانہ افضال کے تین سال مکمل ہونے پر نئی تقرری ہونا ہے، محمد حسن دائیو کے برازیل میں تین سال مکمل ہونے پر نئے سفیر کا تقرر ہونا ہے،مصر میں سفیر بلال ساجد کے جانشین کا تقرر ہونا ہے،عراق اور تیونس کے لیے نئے سفیروں کی تعیناتی ہونا ہے۔ذرائع کےمطابق تمام سفیروں کی تقرری اور تبادلوں پر کام جاری ہے،




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
برگر کی قیمت سات سو ڈالر انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام