ڈیرہ اسمعیل خان میں شہید ہونے والے تین سیکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

بدھ 22 مارچ 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے سگو میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے حوالدار اظہر اقبال، نائیک محمد اسد اور سپاہی عیسیٰ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، تینوں شہداء کو بالترتیب لودھراں، میاں چنوں اور جنوبی وزیرستان کے علاقے بوبر زیارت میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ اور تدفین میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی جوانوں، شہیدوں کے اہل خانہ، رشتہ داروں اور معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ترجمان کیمطابق مسلح افواج اور انٹیلی جنس ایجنسیاں دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم اور پرعزم ہیں، اور یہ قربانیاں ہماری آنے والی نسلوں کو ایک پرامن پاکستان فراہم کرنے کے لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں،،




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے