ہندو انتہا پسند رہنماؤں کی مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی

بدھ 22 مارچ 2023ء

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں مسلمان دشمنی کے لیے مشہور بی جے پی کے رہنما سبرا منیم سوامی نے ایک بارپھر مسلمانوں کے خلاف زہر اگلتے ہوئے کہا کہ مسلمان مسائل کی جڑ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں تیس فیصد سے زائد مسلمان ہوں وہاں خطرہ ہے۔ بھارتی مسلمان ہندوؤں کے برابر نہیں ہیں۔ ہندو سب سے افضل باقی مذاہب کے پیروکار ان کے نیچے ہیں۔ ماضی میں بھی ہندو انتہاپسند اور مسلمان دشمن متعدد رہنما انتہائی متنازع بیانات دے چکے ہیں۔بی جے پی رہنما نارائن سوامی کا کہنا تھا کہ اکھنڈ بھارت کا قیام بی جے پی کا اولین مقصد ہے۔ ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھگوت نے اکھنڈ بھارت کا خواب طاقت کے زور پرپورا کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ دوہزار بیس میں بی جے پی کے رہنما وندرافد نویس نے کراچی کے جلد بھارت کا حصہ بننے کی ہرزہ سرائی کی تھی۔




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی گدھا بازیاب،چور گرفتار
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات