ڈی آئی خان،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،تین دہشتگرد مارے گئے،تین اہلکار مادروطن پر قربان

منگل 21 مارچ 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے ڈی آئی خان کے علاقے کھوٹی میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی، اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور فرار ہونے کے تمام ممکنہ راستوں کو بند کر دیا، فرار ہونے والے دہشت گردوں کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے سگو میں روکا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین دہشت گردوں جہنم واصل کر دیئے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا، تاہم فائرنگ کے تبادلے کے دوران لودھراں کے 42 سالہ حوالدار محمد اظہر اقبال، خانیوال کے 34 سالہ نائیک محمد اسد اور جنوبی وزیرستان کے 22 سالہ سپاہی محمد عیسیٰ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشن بھی کیا گیا، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، ہمارے جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں،،




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
گدھا بازیاب،چور گرفتار کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟