ٹی ٹی پی اندورنی اختلافات کے باعث دھڑے بندی کا شکار

منگل 21 مارچ 2023ء

ذرائع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق اختلافات کی وجہ سے ٹی ٹی پی دھڑوں میں بٹنے جارہی ہے، ٹی ٹی پی مہمند، سوات اور باجوڑ ایجنسی مرکزی قیادت سے ناراض ہیں اور ٹی ٹی پی سے علیحدگی کیلئے مشاورت کر رہے ہیں ٹی ٹی پی کے درمیان اختلافات کی وجوہات میں سے ایک وجہ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم ہےجبکہ اس کے علاوہ مرکزی قیادت کی جانب سے انتظامی امور میں محسود اور وزیر قوموں کو دوسرے قبائل پر فوقیت دینااورمرکزی قیادت کا اہم معاملات میں باقی گروپوں سے مشاورت نہ کرنا بھی اختلافات دھڑے بندی کی وجوہات میں شامل ہے،افغان جنگجوؤں کو پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال کرنا بھی ٹی ٹی پی میں اختلافات میں شدت کا باعث بنے ذرائع کے مطابق اختلافات کے حوالے سےگزشتہ دنوں ٹی ٹی پی باجوڑ کے اہم لیڈر شیخ گل محمد اور سوات کے ڈاکٹر حمود نے مفتی نور ولی کے ساتھ جرگہ بھی کیا تاہم مفتی نورولی کی جانب سے مطالبات ماننے سے انکار پر جرگہ ناکام ہو گیا،




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا