گورنر خیبرپختونخواہ کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

پیر 20 مارچ 2023ء

سپیکر کے پی مشتاق احمد غنی کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست میں گورنر کے پی غلام علی اور الیکشن کمیشن کو بھی فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریکارڈ سے ثابت ہے کہ الیکشن کمیشن نے کے پی میں انتخابات کی تاریخ کے لیے متعدد خطوط لکھے، انتخابات کے انعقاد سے متعلق سپریم کورٹ کا اکثریتی فیصلہ واضح ہے، گورنر کے پی سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کر کے توہین عدالت کے مرتکب ہوئے، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ گورنر کے پی کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی چلائی جائے، درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ اگر گورنر کے پی تاریخ نہیں دیتے تو سپریم کورٹ صدر مملکت یا کسی آئینی عہدے دار کو ہدایت دے کہ وہ تاریخ مقرر کرے۔یا سپریم کورٹ خود تاریخ مقرر کر دے۔




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام