آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا پاک افغان بارڈر پر اگلے مورچوں کا دورہ

منگل 14 مارچ 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور وہاں فرائض کی انجام دہی میں مصروف جوانوں سے ملاقات کی، آرمی چیف نے وانا میں یادگار شہدا پر پھول چڑہائے، وانا میں فارمیشن ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، آرمی چیف کو فارمیشن کے آپریشنل، تربیتی اور سیکیورٹی امور کے علاوہ نئے ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی کاموں پر پیشرفت بارے بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے فارمیشن کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں اور سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں کی تکمیل کے لئیے موذوں ماحول کی فراہمی کو سراہا، آرمی چیف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ منصوبے نئے انضمام شدہ اضلاع کی دیرپا ترقی اور استحکام کے لئے بہت اہم ہیں، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک آرمی دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھے گی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور پاکستان میں مکمل امن انشاء اللہ بحال ہوگا، دہشت گردی کے خلاف مختلف ریاستی اداروں کی مشترکہ کاوشیں اور دہشت گردی کے خلاف اجتماعی جنگ کے لئے پاکستان کے عوام کا عزم اہم ہے،




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام