اشتعال انگیز تقریر،شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کے خلاف ایف آئی آر درج

منگل 07 مارچ 2023ء

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے سب انسپکٹر وسیم کی مدعیت میں درج مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شاہ محمود اور فواد چوہدری نے زمان پارک میں پریس کانفرنس کی، اس دوران کینال روڈ بلاک ہوگئی۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس میں اشتعال انگیز تقاریرکیں، فواد چوہدری نے عوام کو حکومت پاکستان کے ریاستی اداروں کے خلاف اکسایا، فواد چوہدری نے شارع عام پر آمدورفت میں خلل ڈال کر جرم کے مرتکب ہوئے،اورریاستی اداروں پر قتل کی منصوبہ بندی کا الزام لگایا۔ مقدمے میں روڈ بلاک، دھمکیوں اور اشتعال انگیز تقاریر سمیت دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم