توشہ خانہ کیس،عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

پیر 06 مارچ 2023ء

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکلا نے اسلام آباد کی سیشن عدالت سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کے لیے رجوع کیا اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان کی جانب سے دائر درخواست پر دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے درخواست کو خارج کردیا۔ اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو کل طلب کر رکھا ہے۔عمران خان کے وکیل کا کہنا ہےکہ وہ عدالت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔ واضح رہےکہ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نےاٹھائیس فروری کو توشہ خانہ سے متعلق فوجداری کیس میں عدم حاضری پر عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے۔




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام