بولان دھماکہ،بلوچستان کانسٹیبلری کے نو اہلکار شہید،چھ زخمی

پیر 06 مارچ 2023ء

پولیس کے مطابق کوئٹہ سبی شاہراہ پر کمبڑی پل کےمقام پردھماکےمیں بلوچستان کانسٹیبلری کونشانہ بنایا گیا،پولیس حکام کےمطابق دھماکہ خودکش ہوسکتاہے۔ واقعےکی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اورسیکیورٹی فورسزموقع پر پہنچ گئیں۔ دھماکے میں شہید ہونے والے اور زخمی اہلکاروں کو سبی منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ کوئٹہ اور سبی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار سبی میلے میں فرائض کی انجام دہی کے بعد واپس آرہے تھے کہ رستے میں دہشت گردی کا نشانہ بن گئے دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ٹرک الٹ گیا اور اہلکار اس کے نیچے دب گئے




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی