سعودی عرب پاکستان میں سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

پیر 06 مارچ 2023ء

تفصیلات کے مطابق سعودی شہزادے فہد بن منصور السعود نے سعودیہ پاکستان ٹیک ہاؤس کو اسلام آباد میں قائم کرنے کا اعلان کیا جس کے تحت دونوں ممالک کے باہمی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں قائم کی جانے والی کمپنیوں سے تجارت کو فروغ ملے گا،شہزادہ فہد اس کے ساتھ ساتھ ILSA Interactive کے شریک بانی بھی ہیں جسے دوہزار نو میں پاکستان کی کاروباری شخصیت سلمان ناصر نے قائم کیا تھا جس کے لاہور کے علاوہ ریاض میں بھی آفیسز موجود ہیں۔شہزادہ فہد نے امسال جنوری میں ہی اعلان کیا تھا کہ انکی کمپنی ہزار سے زائد افراد کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرے گی اور اس سلسلے میں تین سو سے زائد منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر قائم کیا جائیگا جنکی مالیت سوملین ڈالر ہوگی۔ واضح رہے سعودی عرب نے ہمیشہ ہی پاکستان کا ہر کٹھن وقت میں ساتھ دیا ہے دونوں ممالک کی بے مثال دوستی کا سفر کئی دہائیوں پر مشتمل ہے پاکستان کی موجودہ کمزور معاشی صورتحال میں سوملین ڈالر کی سرمایہ کاری ملک کیلئے ایک مثبت قدم ثابت ہو گی




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی