پنجاب کی جیلوں میں قید پی ٹی آئی کے تراسی کارکن رہا

هفته 04 مارچ 2023ء

لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر جیل بھرو تحریک میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے اسی سے زائد کارکنوں کو مختلف جیلوں سے رہا کر دیا گیا ہے، جیل سے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کا کہنا تھا کہ جیل جانے پر فخر ہے، بند کمروں میں ہونے والے فیصلے ختم ہونے جا رہے ہیں۔ جیل بھرو تحریک کے دوران لاہور سے اسد عمر سمیت چوبیس گرفتار کارکنان جبکہ سرگودھا سے انسٹھ گرفتارکارکنان کو ڈسٹرکٹ جیل راجن پور منتقل کیا گیا تھا۔ دوسری سر گودھا کی جیل سے تحریک انصاف کے رہنماء ذلفی بخاری اور فیاض الحسن چوہان کو بھی رہا کر دیا گیا جبکہ صداقت عباسی،اعجاز خان جازی،لطافت عباسی سمیت دیگر بھی رہا ہونے والوں میں شامل ہیں۔ جیل بھرو تحریک میں گرفتار سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ،سینیٹر ولید اقبال اور اعظم خان نیازی کو بھی رہا کر دیا گیا ہے واضح رہے کہ پنجاب اور کے پی میں انتخابات کےلئے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جیل بھرو تحریک ختم کرنے اور انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔