عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری،پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے،امریکہ

جمعه 03 مارچ 2023ء

ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ایک پاکستانی صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت، آئین اور قانون کی حمایت کرتے ہیں لیکن آپ کا سوال سراسر پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ اس لیے یہ سوال پاکستان کی عوام سے کیا جانا چاہیے۔ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آزادیٔ اظہارِ رائے بنیادی انسانی حقوق ہے جس کی اہمیت کو دنیا میں اجاگر کرتے رہتے ہیں انٹرنیٹ تک رسائی کشمیر سمیت دنیا کی دیگر جمہوریتوں کو مضبوط بنانے کے لیے اہم ہے۔ پاکستان میں افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں نیڈ پرائس نےکہا کہ اس معاملے پر حکومتِ پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم تمام ریاستوں کی افغان پناہ گزینوں کے حوالے سے اپنی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور مہاجرین کو واپس ایسی جگہ بھیجنے کی مخالفت کرتے ہیں جہاں انھیں ظلم و ستم کا سامنا ہو۔




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟
گدھا بازیاب،چور گرفتار !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم برگر کی قیمت سات سو ڈالر