بھارت سے کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے،ترجمان دفتر خارجہ

جمعرات 02 مارچ 2023ء

وزارت خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان کا کہنا تھا کہ اٹلی کے ساحل پر کشتی ڈوبنے کے واقعے میں دو پاکستانی جاں بحق ہوئے، سترہ پاکستانیوں کو بچایا لیا گیا، جبکہ دو تاحال لاپتہ ہیں ۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ آٹھ مارچ کو وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اسلام اور خواتین کے بارے میں کانفرنس میں شرکت کے لیے نیویارک جائیں گے، پاکستان کی طرف سے منعقد کی گئی یہ کانفرنس اقوام متحدہ میں منعقد ہوگی، پاکستان بطور چیئر آف منسٹرز او آئی سی کانفرنس کی میزبانی کرےگا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے، چار سےسات مارچ کو جرمنی کے وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترجمان کا مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے کہنا تھا کہ فروری میں بھی مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم جاری رہے، دو کشمیریوں کو شہید اور سات کو زخمی کیا گیا، اپنے حقوق کےلیے آواز اٹھانے والوں پرگولیاں چلائی گئیں، چار سو سے زائدکشمیری رہنما، صحافی اور دانشوربھارتی جیلوں میں قید ہیں اٹلی کے ساحل پر کشتی ڈوبنے کے واقعے میں دو پاکستانی جاں بحق ہوئے، سترہ پاکستانیوں کو بچایا گیا، دوتاحال لاپتہ ہیں ۔




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے