جب حکم ملا،الیکشن کرا دیں گے،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی

منگل 28 فروری 2023ء

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نگران صوبائی حکومت نے کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی، ہماراخیال تھا کہ گرفتاریاں دینے والے بہت زیادہ ہوں گے، جس کے باعث گرفتار کچھ لوگوں کو دیگر شہروں کی جیلوں میں بھیجا گیا۔ الیکشن کے حوالے سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں جب بھی حکم دیا گیا، الیکشن کرا دیں گے۔ نگران وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ میں لاہورکا رہائشی ہوں، لاہورکا کوئی پروجیکٹ نہیں رکنے دیں گے، جاری پروجیکٹس کی تکمیل پہلی ترجیح ہے، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈسے معاہدہ طے پا گیا ہے، پی سی بی لائٹس خریدےگا، لائٹس کرائے پر نہیں لی جائیں گی




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور