اٹھارہ لوگوں کے اکاؤنٹس میں چار ہزار ارب روپے ہیں،سراج الحق

پیر 27 فروری 2023ء

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کے دوران سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ ججز، جرنیل، بیورو کریٹس اور سیاستدان قربانی دیں، سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی حکومت میں مہنگائی میں چونتیس فیصد اضافہ ہوگیا ہے، ایک سو ساٹھ روپے فی کلو آٹا ہو تو ایک سربراہ کیسے دس بارہ بندوں کی کفالت کرسکتا ہے۔ ابھی مزید چھ سو پچاس ارب کا قوم سے نکالے جائیں گے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم مہنگائی کے خلاف پی ٹی آئی حکومت مخالف ریلیاں نکالتی تھی لیکن پی ٹی آئی کی طرح پی ڈی ایم کی حکومت بھی سو فیصد ناکام ہوگئی۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کہتا تھا سکون قبر میں ہے اور یہ وزیراعظم کہتا ہے اپنے کپڑے بیچوں گا، صرف چہرے بدلے ہیں لیکن اشرافیہ ایک ہی ہے انہوں نے سپریم کورٹ کے ججز سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں نجی جیلوں پر ازخود نوٹس لیں، آج بھی سندھ کے علاقے خیر پور اور کچے کے علاقے میں چھیالیس لوگ یرغمالی ہیں، سندھ حکومت ان لوگوں کو بازیاب کروائے۔




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی برگر کی قیمت سات سو ڈالر انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟