آے آئی ٹیکنالوجی سے لڑاکا طیارہ اڑانے کا تجربہ کامیاب

پیر 27 فروری 2023ء

تفصیلات کے مطابق امریکا کے محکمہ دفاع نے انکشاف کیا ہے کہ ایف سولہ جیسے ہی ایک لڑاکا طیارے کو بارہ پروازوں کے دوران اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے سترہ گھنٹے تک کنٹرول کیا گیا دسمبر دوہزار بائیس میں ریاست کیلیفورنیا کی ایڈورڈ ائیر بیس میں موجود ایک تجرباتی طیارے پہلے کو تجربے کےلئے استعمال میں لایا گیا،چار مختلف اے آئی الگورتھمز نے الگ الگ پروازوں میں اس طیارے کا کنٹرول سنبھالا تھا، تاہم کسی ممکنہ حادثے سے بچاؤ کےلئے طیارے میں پائلٹ موجود تھا، مگر اسے طیارے کا کنٹرول سنبھالنے کی ضرورت نہیں پڑی۔اے آئی ٹیکنالوجی نے فضا میں ڈاگ فائٹ کا بھی مظاہرہ کیا۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق یہ پروجیکٹ بنیادی طور پر امریکی فضائیہ اور ڈیفنس ریسرچ پراجیکٹس ایجنسی کے ایک مشترکہ منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد جدید ترین خودکار پرواز کی صلاحیت رکھنے والی ٹیکنالوجیز کو تیار کرنا ہے۔اور اس حوالے سے مزید تجربات بھی کئے جائیں گے




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی گدھا بازیاب،چور گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار