راؤ انوار آی سی ایل کیس،سپریم کورٹ نے وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کردیا

پیر 27 فروری 2023ء

جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے راو انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار راو انوار کے وکیل نے کہا جس کیس میں نام ای سی ایل میں ڈالا گیا وہ ختم ہو چکا، اب نام ای سی ایل میں رہنے کا کوئی جواز نہیں، عدالت نے کہا وکیل کے مطابق راو انوار کسی اور کیس میں مطلوب بھی نہیں، عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی، راو انوار کا نام نقیب اللہ محسود قتل کیس میں ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا،ٹرائل کورٹ سے بری ہونے کے فیصلے کے بعد راو انوار نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی