سپریم کورٹ نے سائفر کے حوالے سے درخواستیں مسترد کردیں

بدھ 22 فروری 2023ء

۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سائفر کی تحقیقات کیلئے دائر چیمبر اپیلوں پر سماعت کی، عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیلیں خارج کر دیں اور رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھے، جسٹسں قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے حکومت اگر چاہے تو دنیا بھرکے سائفر پبلک کر سکتی ہے، کوئی دوسرا ایسا کرے گا تو سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا، وزیراعظم اپنے اختیارات استعمال کرکے دنیا سے تعلقات ختم بھی کر سکتے ہیں،جس کا کام ہے اسکو کرنے دیا جائے، عدالت ایگزیکٹو کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی،میں انتظامی کاموں میں مداخلت نہیں کروں گا،اگر انتظامیہ عدالت میں مداخلت کرے گی تو اس کو بھی روکوں گا، کل کوئی آئےگا کہ عدالت جنگ کرنے کا حکم دے،سائفر پبلک کرنا ہے یا نہیں یہ حکومت فیصلہ کر سکتی یے عدالت نہیں وکیل نے کہا سائفر تحقیقات قومی مفاد کا معاملہ ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا قومی مفاد کی آئین کے مطابق تعریف بتا دیں، عدالتوں کے پاس اپنے کرنے کے بہت کام ہیں، جس کا جو کام ہے وہاں تک رہے تو ملک بہتر چلے گا،ہم قیاس آرائیوں پر یقین نہیں رکھتے،عمران خان چاہتے تو خود تحقیقات کروا سکتے تھے،ہم سنی سنائی باتوں پر کیسے تحقیقات کا حکم دے سکتے ہیں؟ عدالت نے درخواستیں خارج کر دیں،سائفر کی تحقیقات کیلئے اپیلیں ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ، سید طارق بدر اور نعیم الحسن نے دائر کی تھی،رجسٹرار سپریم کورٹ نے اپیلیں اعتراض عائد کرتے ہوئے واپس کردی تھیں،درخواست گزاروں نے رجسٹرار آفس کے اعترضات کے خلاف چیمبر اپیلیں دائر کی تھیں۔




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان