شمالی کوریا کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پیر 20 فروری 2023ء

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق طویل فاصلے تک مار کرنیوالے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے قریب سے فائر کیا گیا،میزائل سڑسٹھ منٹ میں نو سو کلومیٹر دور جاپان کے دریا میں جا کر گرا پیانگ یانگ سے جاری بیان میں شمالی کوریا کی حکومت کا کہنا ہے کہ تجربے سے ثابت ہو گیا کہ شمالی کوریا امریکہ اور جنوبی کوریا سمیت دیگر دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ اور جنوبی کوریا شمالی کوریا سے بڑھتے خطرات کی بناء پر آئندہ ماہ مشترکہ مشقیں کریں گے جبکہ اس حوالے سے شمالی کوریا نے دھمکی دی ہے کہ شمالی کوریا پر حملہ کرنے کی تیاری کے سلسلے میں شروع ہونے والی مشقوں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی جائے گی




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی