آرڈیننس فیکٹری توسیعی منصوبہ،متاثرین کو مارکیٹ کے مطابق ادائیگیوں کا حکم

هفته 18 فروری 2023ء

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا،سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت اور وزارت دفاع کی کم قیمت پر زمین کی خریداری کی اپیلیں مسترد کردیں، آرڈیننس فیکٹری توسیعی منصوبے کےلیے 1990ء میں ضلع اٹک کے تین دیہات کی زمین لی گئی،عدالت نے منصوبے کےلیے 29 ہزار کنال زمین 30 ہزار روپے فی کنال خریدنے کا حکم دے دیا،عدالت نے کہا کسی منصوبے کےلیےشہریوں سے زبردستی سستی زمین لینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،عوامی منصوبے کےلیے شہریوں سے مارکیٹ ریٹ پرزمین لینا ان کا بنیادی حق ہے، عوامی منصوبے کےلیے شہریوں سے زمین لینے کےلیے گائیڈ لائنز ہونی چاہیں،حکومت نے عوامی منصوبوں کے متاثرین کو جائز حق دینے کے لیے کوئی طریقہ کار نہیں بنایا،یہی وجہ ہےکہ عوامی منصوبوں کے متاثرین کے تنازعات پر ہزاروں مقدمات عدالتوں میں آتے ہیں،عوامی منصوبوں کےلیے زمین کےحصول کے تنازعات حل کرنے کے لیے قانون سازی کی اشد ضرورت ہے، عوامی منصوبوں کی اراضی کے مارکیٹ ریٹ کے تعین کےلیے کسی کی من مانی چل سکتی ہے نہ ہی مرضی، بدقسمتی سے اراضی مالکان کو زمین کی اصل قیمت ملنے کےلیے تیس سال انتظار کرنا پڑا۔




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟