نیوزی لینڈ میں طوفانی بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی،ہنگامی حالت نافذ

جمعرات 16 فروری 2023ء

بین الاقوامی میڈیارپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی،جس کے باعث نو ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے جبکہ پانچ افراد جاں بحق ہوئے ہیں رپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ مسلسل طوفانی بارشوں کے باعث کئی شہروں میں رابطے اور رسائی کے ذرائع ؎ بدستور منقطع ہیں اور لاکھوں شہری بجلی کی سہولت سے بھی محروم ہیں،متاثرہ علاقوں میں بحالی کے لئے کوششیں جاری ہیں،جبکہ متاثرہ علاقوں میں ہیلی کاپٹروں کی مدد سے خوراک اور دیگر اشیاٗ پہنچائی جا رہی ہیں دوسری طرف محکمہ موسمیات کے مطابق نیوزی لینڈ کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کا امکان بھی موجود ہے،جبکہ حکومت صورتحال کے پیش نظر پہلے ہی ملک میں ہنگامی حالت نافذ کر چکی ہے




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔