بابری مسجد کے خلاف فیصلہ،مودی سرکار نے ججز کو نوازنا شروع کر دیا

منگل 14 فروری 2023ء

۔ مودی سرکاری نے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سنانے والے ججوں پرنوازشات کہ بارش کردی،فیصلہ سنانے والے پانچ میں سے تین ججوں کو ریٹائرمنٹ پر سرکاری عہدوں اور اعزازات سے نواز دیا گیاکچھ دن قبل ریٹائر ہونے والے سپریم کورٹ جج عبدالنذیر کو آندھرا پردیش کا گورنر نامزد کر دیا گیا ۔جبکہ دوہزار بیس میں چیف جسٹس سپریم کورٹ رانجن گوگوئی کو ریٹائرمنٹ پر راجیہ سبھامیں خارجہ امور ، اطلاعات اور آئی ٹی کمیٹی کا چیئرمین بنا دیا گیا تھا۔ نومبر دوہزار اکیس مین جسٹس اشوک بھوسان کو ریٹائر منٹ کے بعد نیشنل ایپلیٹ ٹریبونل کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا ان ججز نے نومبر دوہزار انیس میں بابری مسجد کا فیصلہ سنایا گیا تھا۔ ججز کےفیصلے میں بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد شہید کرنے کے واقعے کو درست قرار دیا تھا اوربھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی زمین پر ’رام مندر‘ بنانے کا حکم دیا تھا۔ متنازعہ فیصلہ سنانے والے پانچ میں سے تین ججوں پر نواز شات فیصلے کی غیرجانبداری اور شفافیت پر سوال اٹھاتے ہیں۔ عالمی میڈیا پہلے ہی بھارت میں بڑھتی شدت پسندی پر اضطراب کا شکار ہے۔ کیا انسانی حقوق کی عالمی نتظیمیں بابری مسجد کے متنازعہ فیصلے کے خلاف آواز اٹھائیں گی؟ کیا عالمی انصاف کے ادارے بھارت میں انصاف کے گرتے پیمانوں پر آواز اٹھائیں گے؟




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور