بھارت کو ہندو ریاست بنانے کا منصوبہ،نیویارک ٹائمز نے بھانڈہ پھوڑدیا

اتوار 12 فروری 2023ء

عالمی میڈیا نے بھارت میں بڑھتی انتہا پسندی پر خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ بی بی سی کے بعد نیو یارک ٹائمز بھی مودی انتہا پسندی کے خلاف بول پڑا۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے کالم میں مودی سرکار پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کی بعد بھارت میں مذہبی شدت پسندی میں اضافہ ہوا،مودی سرکار میں اقلیتوں کے خلاف رجحانات میں اضافہ ہوا۔ اخبار کے مطابق مودی سرکار میں مسلمانوں کے خلاف جرائم پر سزا کا کوئی رواج نہیں،نہرو کا سیکولر بھارت ہندو انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھ گیا۔ لیڈیا پولگرین کے مطابق مودی ہندو انتہا پسند تنظیم آرایس ایس کا سر گرم رکن ہے،مودی سرکار نے منظم انداز میں آزادیِ اظہار پر کریک ڈاؤن کیا،بھارتی حکومت نے تنقیدی آوازوں کو دہشتگردی قوانین سے دبایا۔ اخبار کے مطابق میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لئے ایمرجنسی پاورز کا سہارا لیا گیا،ہندو انتہا پسند بھارت کی سیکولر آئینی حیثیت ختم کرکے اسے ہندو ملک کا درجہ دینا چاہتے ہیں




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔