ترکیہ اور شام میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد اٹھائیس ہزار سے تجاوز کر گئی

اتوار 12 فروری 2023ء

تفصیلات کے مطابق ترک وزارت انصاف کے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار اڑتالیس افراد پر زلزلہ متاثرین سے لوٹ مار اور فراڈ کرنے کا الزام ہے۔ دوسری جانب ترک وزارت انصاف کے مطابق ناقص تعمیرات میں ملوث افراد کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ترکیہ میں زلزلے سے اموات کی تعداد ٹھائیس ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، زلزلے سے ترکیہ میں چھ ہزار عمارتیں تباہ ہوئی ہیں، جس کے بعد عمارتوں کی ناقص تعمیرات پر حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ریسکیو ورکرز نے ریسکیو آپریشن کے دوران زلزلے کے چھٹے روز ملبے سے شیرخوار کا بچہ نکال لیا جب کہ سترسال کی خاتون اور چھ ماہ کی حاملہ خاتون کو بھی بچا لیا گیا ترکیہ میں چوبیس ہزارچھ سو سترہ اور شام میں تین ہزار پانچ سو چوہتر افراد جان سے جاچکے ہیں۔ عالمی ادراہ صحت کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں میں زلزلے سےدو کروڑ ساٹھ لاکھ افراد متاثر ہوئے جب کہ انہوں نے متاثرین کےلیے چارکروڑ اٹھائیس لاکھ ڈالر کی فوری امدادکی اپیل بھی کی ہے۔




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟