راولپنڈی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام،دو دہشتگرد گرفتار

جمعرات 09 فروری 2023ء

سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق گرفتار دو دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان کے حاجی فقیر گروپ سے ہے، دہشتگردوں کے نام حیات اللہ اور وکیل خان بتائے گئے ہیں ابتدائی معلومات کے مطابق دہشت گردوں نے خودکش حملہ آوروں کے ساتھ راولپنڈی پولیس لائنز پر حملہ آور ہونا تھا، تھانہ صدر بیرونی، ضلعی عدالتیں راولپنڈی اور ایک مشنری سکول دہشت گردوں کے ٹارگٹس میں شامل تھے،جن کی باقاعدہ ریکی کر کے تصاویر بھی بنائی گئیں سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں نے ابتدائی طور پر بتایا ہے کہ انہوں ںے کانونٹ اسکول راولپنڈی، پولیس لائنز اسلام آباد سمیت دیگر حساس مقامات پر تخریبی کارروائیاں کرنی تھیں، ان مقامات کی تصاویر اپنے متعلقہ کمانڈر کو بھی بھجوائی تھیں




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے