شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم

هفته 04 فروری 2023ء

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کو دوروزہ جسمانی ریمانڈ پورے ہونے پر ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا دوران سماعت عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ بتائیں دو دن میں کیا ہوا ہے، جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ وائس میچنگ ٹیسٹ کروا یا گیا ہے، وائس میچنگ ٹیسٹ کا پراسز بڑا لمبا تھا،پیمرا سے ٹرانسکرپٹ نکلوایا ہے، ابھی فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانا ہے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں اسپتال بھیجا جائے پیروں اور ہاتھوں پرخون ہے ، میں ان سے بھیک نہیں مانگوں گا بس میری پٹیاں کرا دی جائیں ، مجھے کرسیوں سے باندھے رکھا، تین سے چھ بجے تک میرے ہاتھ پاؤں اور آنکھیں باندھے رکھی ، انہوں نے استدعا کی کہ انہیں رینجرز کی سکیورٹی چاہیے ، عدالتی حکم پر شیخ رشید کی ہتھکڑیاں کھولی گئیں عدالت نے وکلاٗ کے دلائل سننے کے بعد انہیں جیل بھجوانے کا حکم دیا۔جبکہ کراچی میں درج مقدمے میں سندھ پولیس کے حوالے کرنے کی استدعا بھی عدالت نے مسترد کر دی




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا گدھا بازیاب،چور گرفتار سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی