پاک بحریہ کی جنگی مشقیں دس فروری سے شروع ہونگی

هفته 04 فروری 2023ء

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سمندری حدود کی محافظ پاک بحریہ کے زیر انتظام پاکستان میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس اور جنگی مشقیں رواں ماہ کراچی میں شروع ہونگی، میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس اورجنگی مشقوں میں پچاس سے زائد ممالک شریک ہونگے دس سے بارہ فروری تک کراچی میں ہونے والی بین الاقوامی نمائش اور کانفرنس میں سرمایہ کاری، پورٹ آپریشنز میں تعاون، میری ٹائم لاجسٹکس، بحری نقل و حمل،جہاز سازی و مرمت، شپ بریکنگ، ماہی گیر،ساحیل سیاحت، ایکو کلچر، سمندر کی تہہ سے قدرتی وسائل کے حصول،قابل تجدید توانائی، ماحول کے تحفظ، میرین انجنئیرنگ،میری ٹائم ٹریننگ ایند ایجوکیشن پر توجہ دی جائے گی. دوسری طرف دس فروری کو کراچی میں امن سلسلے کی آٹھویں بحری جنگی مشقوں کا آغاز ہو گا، تاریخی طور پر ہر دو برس بعد ہونے والیان جنگی مشقوں کا مقصد علاقائی تعاون کے ساتھ استحکام اور بہتر اشتراک کار کو فروغ دینا رہا ہے تا کہ دہشتگردی اور میری ٹائم ڈومین میں ہونے والے جرائم کے خلاف آہنی عزم ظاہر کیا جا سکے۔ امن ایکسرسائز ٹوینٹی تھری کو ہاربر اور سی فیز میں تقسیم کیا گیا ہے، ہاربر فیز میں پاک نیوی ڈاکیارڈ پر افتتاحی تقریب، دوستانہ میچز، پاک نیوی ایس ایس جی یا پاک میرینز کا میری ٹائم کائونٹر ٹیرر ازم ڈیمو، مباحثے، بینڈ ڈسپلے، کلچرل ڈسپلے اور فوڈ گالا شامل ہے، پائمیک کو بھی ہاربر فیز کا حصہ بنایا گیا ہے۔ سی فیز میں انسداد بحری قذاقی کے حوالے سے پاک بحریہ کی ٹیم اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گی، اس کے ساتھ ہی راکٹ ڈیپتھ چارج، سرفیس فائرنگ، پاک بحریہ اور غیر ملکی جہازوں کا فلائی پاسٹ بھی شامل ہو گا




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
گدھا بازیاب،چور گرفتار دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی