سستی بجلی کی پیداوار میں اضافہ،نیپرا نے طویل المدتی منصوبے کی منظوری دے دی

جمعه 03 فروری 2023ء

نیپرا کے مطابق سستی بجلی کی پیداوار میں اضافے کے لئے طویل المدتی منصوبے کو آئی جی سیپ کا نام دیا گیا ہے،منصوبہ گرڈ کوڈ دوہزار پانچ کے تحت این ٹی ڈی سی نے نیپرا میں جمع کرایا تھا،دس سالہ طویل المدتی منصوبے کے مطابق ہر سال بجلی کی طلب اور رسد پر سائنسی بنیادوں پر نظر ثانی کی جائے گی اور سستی بجلی کی پیداوار میں اضافہ کیا جائے گا منصوبے کے تحت بجلی کی پیداوار میں اضٓفے کےلئےمقامی وسائل کو ترجیح دی جائے گی اور دو ہزار اکتیس تک فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار نہ ہونے کے برابر رہ جائے گی جبکہ ایل این جی سے پیداوار دو فیصد،درآمدی کوئلے سے آٹھ فیصد پیداوار رہ جائے گی،منصوبے کے مطابق ہوا،شمسی اور پن بجلی کی پیداوار میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا نیپرا کے مطابق پن بجلی کی پیداوار اٹھائیس فیصد سے بڑھا کر انتالیس فیصد،ہوا سے بجلی ی پیداوار چار سے بڑھا کر دس فیصد اور شمسی توانائی کی پیداوار ایک فیصد سے بڑھا کر دس فیصد کی جائے گی،آئی جی سیپ منصوبے کے مطابق متبادل ذرائع سے بجلی کا حصول انسٹھ فیصد تک ہوجائے گا،منصوبے سے سستی اور ماحول دوست بجلی پیدا ہوسکے گی




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان گدھا بازیاب،چور گرفتار گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم برگر کی قیمت سات سو ڈالر بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔