فصلوں کی نشوونما اور حفاظت کا خیال کےلئے روبوٹ تیار کر لیا گیا

جمعرات 12 جنوری 2023ء

تفصیلات کے مطابق سینٹائی وی نامی روبوٹ کے دونوں اطراف تارنما ابھار ہیں جو اسے حرکت میں مدد دیتے ہیں۔ انکی بدولت روبوٹ ہر طرح کی ناہموار جگہ پر سفر کرسکتا ہے اور ہرطرف میں مڑسکتا ہے۔ روبوٹ میروپی نامی اسٹارٹ اپ کمپنی نے تیار کیا ہے۔ کسان کھیت کےمحلِ وقوع کی تفصیل کمپیوٹر ڈیش بورڈ میں لکھتا ہے۔ کھلیان میں جانے کے بعد روبوٹ گلوبل نیوی گیشن سیٹلائٹ سسٹم کی مدد سے اپنا راستہ بناتا رہتا ہے۔ روبوٹ پردو کیمرہ نصب ہیں جو فصل پرنظر رکھتے ہیں۔ تمام ویڈیو اور تصاویر کمپیوٹر تک جاتی ہیں اور ایک سافٹ ویئر اس کا جائزہ لیتا ہے۔ کھیت میں کس مقام پر خود رو جھاڑیاں ہیں، فصل میں بیماری کہاں ہیں اورکس جگہ حشرات نے نقصان پہنچایا ہے۔ اس سب کی نشاندہی اسی سافٹ ویئر کے ذریعے ہوتی ہے جبکہ روبوٹ کھاد اور پانی کی ضرورت کی نشاندہی بھی کرتا ہے۔ سینٹائی وی زرعی روبوٹ کا کل وزن پندرہ کلوگرام ہے اور اسکی وجہ سے فصلوں کو نقصان نہیں پہنچتا جبکہ روبوٹ ایک دن میں انچاس ایکڑ رقبے کی نگرانی کرسکتا ہے۔




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا