سمندر کی تہہ میں مائیکرو پلاسٹک کی مقدار میں غیر معمولی اضافہ

هفته 07 جنوری 2023ء

سپین کی آٹونومس یونیورسٹی آف بارسلونا اور ڈنمارک کی آلبرگ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ گزشتہ بیس سال کے دوران سمندر کی تہہ میں مائیکرو پلاسٹک کی مقدار میں تین گنا اضافہ ہوا ہے دونوں یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ سمندر کی 100 میٹر یا اس سے زیادہ کی گہرائی میں پلاسٹک کے کچرے کے باریک ٹکڑوں کا ذخیرہ جمع ہو رہا ہے اور پلاسٹک کے یہ اتنے باریک ٹکڑے ہیں جن کو عام انسانی آنکھ سے دیکھنا ممکن نہیں سائنس دانوں کے مطابق دنیا میں پیکجنگ اور دیگر معاملات میں پلاسٹک کی اشیاء کے بڑھتے استعمال کے باعث سمندر کی تہہ میں مائیکرو پلاسٹک کی مقدار مسلسل بڑھ رہی ہے، اس حوالے سے تحقیق کرنے والی ٹیموں نے اسپین کے مشرق اور فرانس کے جنوب میں واقع بحیرہ بیلیئرک کی تہہ سے 2019 میں نکالے گئے نمونوں کا جائزہ لیا۔ تحقیق کا مقصد تھا کہ 1965جب پلاسٹک کی خطیر مقدار میں پیداوار شروع ہوئی کے بعد سے سمندر کی تہہ میں مائیکرو پلاسٹک کی مقدار میں کتنا اضافہ ہوا ہے،اسکا جائزہ لیا جائے تو اس دوران انکشاف ہوا کہ سال دوہزار کے بعد سمندر کی تہہ میں مائیکرو پلاسٹک کی مقدار میں تین گنا سے زائد اضافہ ہوا ہے،




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔