موبائل اپیلیکشنز سے چھوٹے قرضوں کی آفرز،مسابقتی کمیشن نے نوٹس لے لیا،تحقیقات شروع |
|
جمعرات 22 دسمبر 2022ء | |
مسابقتی کمشین نے گوگل پلے سٹور پر موبائل اپیلیکشن کی۔جانب سے صارفین کو چھوٹے قرضوں کی آفرز پر ابھرتے خدشات کا نوٹس لے لیا،تحقیقات شروع مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ موبائل اپیلیکشن نان بینکنگ مائیکرو فنانس کمپنیز لاء کی قانونی ضروریات کو مدنظر رکھے بغیر قرضوں کی پیشکش کر رہی ہیں اور انکے صارفین کا تعلق لوئر مڈل کلاس سے ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق عوام نے ان اپیلیکشن سے ایک کروڑ سے زائد کی ڈاؤن لوڈز کی ہوئی ہیں،جبکہ ان قرضوں کی فراہمی کےلئے پروسیسنگ فیس اور انٹرسٹ ریٹ جو بتایا جاتا ہے اور جو چارج کیا جاتا ہے اس میں تضاد ہے سی سی پی نے ان موبائل اپیلیکشن کے خلاف مسابقتی ایکٹ کی سیکشن دس کے تحت کارروائی شروع کی ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں جامع تحقیقات کےلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو کمیشن کو تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی تحقیقاتی کمیٹی نے اس حوالے سے سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن،پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی اور ایف آئی اے بھی میٹنگ کی یے،سی سی پی کے مطابق تحقیقات کو اولین مقصد عوام کو دھوکہ دہی اور فراڈ سے بچانا ہے،تاہم ان موبائل اپیلیکشنز کے مالکان کی تلاش میں مشکلات درپیش ہیں،سی سی پی نے عوام سے اپیل کی کہ اگر انہیں اس حوالے سے کوئی بھی معلومات ہوں تو فوری فراہم کریں |