اب توانائی ایٹم توڑ کو نہیں جوڑ کر بھی حاصل کی جا سکے گی،امریکی سائنسدانوں کا کامیاب تجربہ

بدھ 14 دسمبر 2022ء

اب توانائی ایٹم توڑ کر نہیں ایٹمز کے ملاپ سے حاصل کی جا سکے گی،تابکار فضلہ بھی کم پیدا ہوگا،امریکی سائنسدانوں نے نیوکلیئر فیوژن میں بڑی کامیابی حاصل کر لی امریکی سائنسدان ایٹمز کے ملاپ سے توانائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔قبل ازیں نیوکلیئر ری ایکٹرز اور بجلی گھروں میں ایٹم کو توڑنے سے توانائی حاصل کی جاتی تھی،ایٹمز کے ٹوٹنے کے عمل سے توانائی کے ساتھ بہت بڑی مقدار تابکار فضلہ بھی پیدا ہوتا تھا جس کو ٹھکانے لگانا اور اس کے تابکاری اثرات سے انسان کو محفوظ رکھنا بھی مسئلہ تھا سائنسدانوں کے مطابق ایٹمز کے ملاپ یعنی نیو کلیئر فیوژن میں توانائی زیادہ پیدا ہو گی اورتابکار فضلہ بہت کم پیدا ہو گا۔ کیلیفورنیا کی لارنس لیورمور نیشنل لیبارٹری میں تجربے کے بعد سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ مستقبل میں توانائی کے بہت سے مسائل کا حل اس نئی ٹیکنالوجی سے حاصل ہو گا،نئی ریسرچ میں کامیابی سے دنیا میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کےلئے حوالے سے ایک نئی امید نے جنم لیا ہے۔




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے