خلائی تحقیق کے میدان میں اہم پیشرفت ،پاکستان چین کے قمری مشن چانگ ای 6 میں شامل

پیر 29 اپریل 2024ء

خلائی تحقیق کے میدان میں پاکستان کی اہم پیشرفت،پاکستان چین کے قمری مشن چانگ ای 6 کا حصہ بن گیا پاکستان بنا قمری مشن چانگ ای 6 کا حصہ،جس کے ذریعے پاکستان اپنا نیا مصنوعی سیارہ ICUBE قمر جلد خلا میں چھوڑے گا قمر ICUBE ،پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی، سپارکو،ایشیا پیسیفک اسپیس کوآپریشن آرگنائزیشن اور شنگھائی جیاو ٹونگ یونیورسٹی کے اشتراک سے تیار کیا گیا،پاکستانی مصنوعی سیارے کا وزن 7 کلو گرام ہوگا،2 آپٹیکل کیمرے بھی نصب ہیں خلائی مشن چانگ ای 6 کا بنیادی مقصد چاند کے جنوبی قطب سے قمری گرد اور چٹانوں کے سیمپلز کا حصول ہے، چانگ ای سکس چاند کے جس حصے پر اترے گا وہ زمین سے دکھائی نہیں دیتا واضح رہے کہ مشن کی کامیابی چاند کے جنوبی قطب سے اہم سیمپلز کے حصول کا پہلا موقع ہو گا،چانگ ای 6 اور زمینی کنٹرول روم کے درمیان مواصلاتی رابطوں کو بہتر بنانے کے لئے خصوصی سیارہ بھی چھوڑا جائے گا،پاکستانی مصنوعی سیارے کے ساتھ فرانس،اٹلی اور سویڈن کے پے لوڈز بھی چانگ ای 6 کے ذریعے خلا میں چھوڑے جائیں گے چانگ ای 6 سپیس کرافٹ اوربٹر ،لینڈر،اسینڈر اور ری اینٹری موڈیول پر مشتمل ہے،چانگ ای6 مشن کو لاوگ مارچ فائیو راکٹ کے ذریعے خلا میں پہنچایا جائے گا لونگ مارچ 5 راکٹ پر چینی فرانسیسی اور یورپی خلائی اداروں کے ساتھ پاکستان کے سپارکو کا لوگو بھی بنایا گیا ہے قمری مشنز کی تاریخ میں پہلی بار چاند کے انتہائی جنوبی حصے سے سیمپلز کے حصول کی کوشش کی جائے گی چانگ ای 6 مشن کے لیے لونگ مارچ 5 راکٹ کو لانچر پر پہنچا دیا گیا ہے، چانگ ای 6 مشن کی روانگی کے لیے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل، مئی کے ابتدائی دنوں میں لانچنگ متوقع ہے




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار