ایلون مسک نے چھ ماہ میں انسانی دماغ میں چپ نصب کرنے کا اعلان کر دیا،چپ معذور افراد کو حرکت میں مدد دے گی

جمعرات 01 دسمبر 2022ء

ایلون مسک کی کمپنی نیورالنک ایک سکے کے برابر چپ کو 6 ماہ کے اندر انسانی مریضوں کے دماغ میں نصب کرے گی۔ فریمونٹ میں ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایلون مسک نے توقع ظاہر کی کہ وائرلیس دماغی چپ کا انسانی کلینیکل ٹرائل 6 ماہ میں شروع ہوجائے گا۔ نیورالنک کی جانب سے اس چپ پر کافی عرصے سے کام کیا جارہا ہےانہوں نے دعویٰ کیا کہ چپ سے معذور افراد پھر حرکت اور بات کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔ایلون مسک نے خطاب کے دوران بتایا کہ دماغی چپ سے بینائی کو بحال کرنے کا ہدف بھی طے کیا گیا ہے۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران نیورالنک کی جانب سے چپ کے تجربات جانوروں پر کیے گئے اب انسانوں پر کلینیکل ٹرائل کے لیے یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی منظوری حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام