پاکستان گوگل کو ادائیگیوں پر رضامند،بندش کا خطرہ ٹل گیا

جمعرات 01 دسمبر 2022ء

حکومت کی گوگل کو ادائیگیوں پر رضامندی کے بعد پاکستان میں گوگل کی پیڈ سروس بند ہونے کا خطرہ ٹل گیا۔ وزیرآئی ٹی و ٹیلی کام امین الحق کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزارت خزانہ گوگل کو ادائیگیوں پر رضامند ہوگیا ہے اور ادائیگیاں شیڈول کے مطابق ہوں گی۔ ادائیگیوں کا مسئلہ حل ہونے کے بعد اب پاکستان میں گوگل کی پیڈ ایپس بند نہیں ہوں گی۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کو ہدایت کردی گئی کہ ایک ماہ تک پالیسی پر عملدرآمد موخر کردیں۔ ٹیلی کام آپریٹرز کو ادائیگیوں کے طریقہ کار پر عملدرآمد کیلئے ایک ماہ کا وقت دیدیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایک ماہ کے اندر وزارت آئی ٹی، خزانہ اور اسٹیٹ بینک باہمی مشاورت سے لائحہ عمل طے کریں گے۔ ٹیلی کام آپریٹرز نے وزارت آئی ٹی سے معاملے پر معاونت کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے کہ اس سلسلے میں معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ نے رابطہ کیا تھا۔ بروقت فیصلے پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ کے مشکور ہیں




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ