ڈرون سے مچھروں کی افزائش روکنے کا تجربہ کامیاب

اتوار 02 جولائی 2023ء

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی حصوں کے تالابوں، دلدلی علاقوں اور پانی میں گھاس کے پر ڈرون کے ذریعے چھوٹے ذرات اسپرے کئے گئے ۔ ان ذرات میں بیکٹیریا موجود ہیں جو مچھروں کے لاروا کو تلف کردیتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہرسال برسات کے بعد مچھروں کی بڑی تعداد انسانوں کے لیے مشکلات کا باعث بنتی ہے۔ جس کو مدنظر رکھتے ہوئےجامعہ کیلیفورنیا کے ماہرین نے اس دلدلی علاقےمیں مچھروں کی نرسری تباہ کرنے کے لیے ڈرون بنائے ۔ 2000 مربع کلومیٹروسیع علاقے میں عام علاقوں کے مقابلے میں کئی گنا زائد مچھروں افزائش ہوتی ہے ڈرون کی مدد سے مچھروں کی افزائش ان مقامات پر بھی روکی جاسکے گی جہاں انسان کا پہنچنا محال ہے۔ ایک ڈرون دو منٹ فی ایکڑ رقبے پراسپرے کرسکتا ہے اور ڈرون سے مقامی پرندوں کو کوئی نقصان نہیں ہوتا۔ رپورٹس کےمطابق ڈرون بیکٹیریا والے ذرات نیچے پھینکتے ہیں جنہیں لاروا کھاتے ہیں اور یوں لاروا تیزی سے مرنے لگتے ہیں۔جس سے مچھروں کی افزائش لاروا سٹیج پر ہی ختم ہو جاتی ہے




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا