سٹار لنک سٹیلائٹ کی تیاری کا منصوبہ،چودہ سالہ انجینیئر بھی شامل

بدھ 14 جون 2023ء

میڈیا رپورٹس کے مطابق کم عمر انجینئیرکیرن کوازی نو سال کی عمر میں کالج گئے، 11 برس کی عمر میں جامعہ میں داخلہ لیا اور اگلے تین برس میں انہوں نے یونیورسٹی آف سانتا کلارا سے گریجوایشن مکمل کرلی۔ غیرمعمولی ذہانت اور صلاحیت کے حامل کیرن نے کمپیوٹرسائنس اور انجینیئرنگ میں ڈگری لی ہے۔ کیرن کی غیر معمولی ذہانت پرایلون مسک نے انہیں ملازمت دینے کا اعلان کیا ہے کیرن اگلے ماہ اسپیس ایکس کمپنی میں اسٹارلنک سیٹلائٹ کی تیاری میں بطور سافٹ ویئر انجینیئر کام شروع کریں گے۔ کیرن کے والدین کہتے ہیں کہ وہ پیدائشی جینیئس ہے، صرف دو سال کی عمر میں طویل جملوں میں گفتگو کرسکتا تھا۔ کیرن نے اپنے لِنکڈاِن اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ’میں سیارہ زمین کی سب سے زبردست کمپنی میں بطورسافٹ ویئر انجینیئر کام کا آغاز کررہا ہوں، جہاں میں اسٹارلنک انجینیئرنگ ٹیم کا حصہ بنوں گا۔‘ واضح رہے کہ کیرن کچھ ماہ قبل مشین لرننگ کاچارماہ کا کورس کرچکے ہیں اور سوشل میڈیا پر غلط مواد روکنے والا الگورتھم بھی لکھ چکے ہیں۔




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ