ٹوئٹر کا تصدیقی بلیو ٹک کھونے والی اہم شخصیات ۔۔۔۔

جمعه 21 اپریل 2023ء

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر انتظامیہ نے تصدیقی بلیو ٹک کے لئے ماہانہ آٹھ ڈالر فیس مقرر کی تھی جس کی پہلی باقاعدہ ادائیگی کےلئے بیس اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم فیس ادا نہ کرنے پر دنیا کی کئی اہم شخصیات نے تصدیقی بلیو ٹک کھو دیا ہے پاکستان کے دو سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور عمران خان بھی ان شخصیات میں شامل ہیں جنھوں نے بلیو ٹک کھو دیا ہے ،سابق وزیر اعظم عمران خان کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد انیس ملین جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے فالوورز کی تعداد ایک ملین سے زائد ہے سیاستدانوں کے علاؤہ کئی مشہور کھلاڑیوں نے بھی بلیو ٹک کھو دیا ہے ان میں سابق کپتان شاہد افریدی،موجودہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم،فاسٹ باؤلر شاہین افریدی،بھارتی سٹار بلے باز ویرات کوہلی اور سٹار فٹبالر رونالڈو بھی شامل ہیں بلیو ٹک کھونے والوں میں بالی ووڈ،لالی ووڈ کے فنکار بھی شامل ہیں جن میں امتیابھ بچن،شاہ رخ خان،دپیکا پڈکون،پریانکا چوپڑا،عالیہ بھٹ،ہریتھک روشن،رجنی کانت سمیت کئی معروف اداکار شامل ہیں




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان