موسمیاتی تبدیلیاں،آرکٹک ریجن کے زومبی وائرسز کے متحرک ہونے کا خدشہ،تحقیق

جمعرات 09 مارچ 2023ء

تفصیلات کے مطابق ماہرین کی تحقیق کے دوران انکشاف کیا ہے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث میں آرکٹک خطے میں درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ جو تشویشناک ہے سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں ہزاروں یا لاکھوں برسوں سے برف کی تہوں میں محفوظ جراثیم متحرک ہو سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے اس طرح کے وائرسز کے پھیلنے کا خطرہ کم ہے مگر صورتحال کی مانیٹرنگ کی ضرورت ہے اور آرکٹک کی سطح کو منجمد رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔ واضح رہے شمالی نصف کرے کا پچیس فیصدفیصد سے زائدحصہ برف سے ڈھکا ہوا ہے اور اس کے اندرونی سطح میں آکسیجن موجود نہیں جبکہ روشنی بھی وہاں تک نہیں پہنچ پاتی، جس کے باعث زمانہ قدیم سے وائرسز وہاں غیر فعال حالت میں موجود ہیں۔ ماہرین نے ان وائرسز کو زومبی وائرسز کا نام دیا ہے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ زومبی وائرسز ممکنہ طور پر انسانوں یا جانوروں کو بیمار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ابھی تک سائنسدانوں نے جن زومبی وائرسز کو پھر سے متحرک کیا ہے وہ انسانوں کے لیے خطرہ نہیں بلکہ ننھے جانداروں کو ہی بیمار کرسکتے ہیں مگر مستقبل میں برف پگھلنے سے دیگر جراثیم ضرور انسانوں کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں۔




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔