مالٹے کھائیں، صحت مند رہیں

هفته 24 دسمبر 2022ء

وٹامن سی سے بھرپور مالٹے معدے،خلیات اور اعصاب کےلئے توانائی سے بھرپور ہوتے ہیں،کینو ہو یا مالٹے کی کوئی اور قسم سب صحت کے لیے مفید ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق ایک مالٹے سے جسم کو روزانہ درکار وٹامن سی کی 70 فیصد مقدار مل جاتی ہے جو مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اہم ہے،وٹامن سی جسم کو خون کی شریانوں اور اعصاب کی تشکیل کے لیے بھی اس کی ضرورت ہوتی ہے۔ مالٹے میں موجودفائبر سے نہ صرف قبض سے بچنے میں مدد ملتی ہے اور آنتوں کو بھی صحت مند رکھتا ہے، فائبر سے کولیسٹرول اور بلڈ شوگر کی سطح بھی کم ہوتی ہے،اورپیٹ بھرنے کا احساس زیادہ دیر تک برقرار رہتا ہے جس سے جسمانی وزن کو کنٹرول کرنا بھی آسان ہوجاتا ہے، مالٹوں میں ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں جو ورم کش ہوتے ہیں اور ان میں طویل المعیان ورم سے لڑنے کی ادویات جسی صلاٰحیت پائی جاتی ہے،ورم سے کینسر، امراض قلب، ذیابیطس، جوڑوں کی تکلیف، ڈپریشن اور الزائمر امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق ایک مالٹے میں 240 ملی گرام پوٹاشیم موجود ہوتا ہے اور یہ منرل اعصاب کے لیے اہم ہوتا ہے اور دل کی دھڑکن کی رفتار مستحکم رکھتا ہے،پوٹاشیم سے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنا بھی آسان ہوجاتا ہے۔ مالٹوں میں وٹامن بی فولیٹ پایا جاتا ہے جو حاملہ خواتین کےلئے نہایت اہمیت کا حامل ہوتا ہے،مالٹوں میں بیٹا کیروٹین نامی طاقتور اینٹی آکسائیڈنٹ موجود ہوتا ہے،جوخلیات کی صحت کو بہتر بناتا ہے اور جسم میں گردش کرنے والے مضر مواد سے ہونے والے نقصان کا خطرہ کم کرتا ہے۔ بیشتر افراد مالٹوں کے گودے پر لگے سفید تار ہٹا دیتے ہیں کیونکہ ان کا ذائقہ کچھ تلخ ہوتا ہے۔مگر ان تاروں میں کیلشیئم، فائبر، وٹامن سی اور مدافعتی نظام طاقتور بنانے والے اینٹی آکسائیڈنٹس موجود ہوتے ہیں۔




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام