دوہزار چوبیس سے چھبیس کے دوران گلوبل فنڈز پاکستان کو اٹھائیس کروڑ ڈالر فراہم کرے گا

بدھ 21 دسمبر 2022ء

گلوبل فنڈ نے پاکستان میں ایچ آئی وی، ٹی بی اور ملیریا کے لیے 28 کروڑ ڈالر سے زائد کے فنڈز مختص کر دیئے،فنڈز دوہزار چوبیس سے دوہزار چھبیس کے درمیان استعمال ہوسکیں گے تفصیلات کے مطابق دوہزار چوبیس سے چھبیس کے سرمیان فنڈز کے حوالے سے وزارت صحت کو باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا ہے،جس کے مطابق گلوبل فنڈ ایچ آئی وی کی روک تھام اور علاج کے لیے لیے پاکستان کو ساڑھے 6 کروڑ ڈالر دے گا، جبکہ ٹی بی کی روک تھام اور علاج کے لیے پاکستان کو اٹھارہ کروڑ ڈالر دیے جائینگے گلوبل فنڈ کی تفصیلات کے مطابق ملیریا کی روک تھام اور علاج کے لیے پاکستان کو کو تقریباً ساڑھے تین کروڑ ڈالر کی رقم دی جائے گی، ٹی بی، ملیریا اور ایچ آئی وی کے لیے مختص فنڈز2024 سے 2026 کے درمیان استعمال ہوسکیں گے،گلوبل فنڈ کی جانب سے سے کروڑ ڈالر دیے جانے کے باوجود پاکستان میں تینوں بیماریاں مسلسل بڑھ رہی ہیں، عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان ٹی بی کے مریضوں کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر آ چکا ہے، پاکستان میں اس سال 2021 کے مقابلے میں دگنے ملیریا کے کیسز سامنے آ چکے ہیں




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر