پولیو کا خاتمہ،جاپان پاکستان کو تین اعشاریہ آٹھ ملین ڈالر گرانٹ دے گا

جمعرات 08 دسمبر 2022ء

پولیو فری پاکستان،جاپان کی پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر معاہدہ پر دستخط ہوگئے ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ گرانٹ کو پولیو ویکسین کی خریداری کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ گزشتہ 30 سالوں میں پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں تاریخی کمی ہوئی۔ وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کامیابی سے پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکا گیا ہے۔ عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ 2023 تک پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے پر امید ہیں۔ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رھی ھے عبدالقادر پٹیل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، پولیو کے خاتمے کے لیے حکومت جاپان اور ڈونرز کی کوششیں قابل تعریف ہے۔حکومت جاپان 1996 سے پاکستان پولیو پروگرام کے ساتھ تعاون کررہی ہے۔ وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ حکومت جاپان نے اب تک 238.66 ملین ڈالر سے زائد کی گرانٹ اور قرض کی رقم دی ہے۔




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا برگر کی قیمت سات سو ڈالر