ملک میں ایک ماہ کے دوران دو ہزار تین سو چوہتر نئی کمپنیاں رجسٹرڈ

جمعرات 12 جنوری 2023ء

ایس ای سی پی کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق دسمبر میں نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں کا کل ادا شدہ سرمایہ چار ارب دس کروڑ روپے ہے،دسمبرمیں تشکیل پانے والی پچاسی کمپنیوں میں بیرون ملک کےسرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کی ہے،بین الاقوامی سرمایہ کاری کا بڑا حصہ چین ، جرمنی ، افغانستان، برطانیہ ،امریکہ ، ایران اور جنوبی افریقہ سے موصول ہوا ڈیٹا کے مطابق دسمبر میں ننانوے اعشاریہ آٹھ کمپنیاں آن لائن رجسٹرڈ ہوئیں،دسمبر دوہزار بائیس میں سب سے زیادہ رجسٹریشنز رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ کنسٹرکشن سیکٹر میں ہوئیں،رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ کنسٹرکشن سیکٹر میں چار سو ستائیس نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، ڈیٹا کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تین سو انتیس، ٹریڈنگ میں دو سو بانوے، سروسز میں دو سو اٹھارہ، ایجوکیشن میں ایک سو سات، اور سیاحت میں ایک سو چار نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات