ایس ای سی پی میں کمپنیوں کی رجسٹریشن میں دس فیصد اضافہ

پیر 12 دسمبر 2022ء

ایس ای سی پی نے نومبر 2022 میں 2,380 نئی کمپنیاں رجسٹر کیں سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے نومبر کے مہینےمیں 2,380 نئی کمپنیاں رجسٹر کیں ‘ جو کہ گزشتہ سال نومبر کے مقابلے میں 10 فیصد زائد ہیں۔نئی رجسٹریشن کے بعد رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد182,598 ہو گئی ہے۔ نئی رجسٹریشن حاصل کرنے والی کمپنیوں کا کل ادا شدہ سرمایہ 1.9 ارب روپے ہے۔ ایس ای سی پی کے اعلامیہ کے مطابق نومبر میں رجسٹرڈ کی گئی کمپنیوں میں تقریباً 59 فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ ہیں جبکہ 39 فیصد سنگل ممبر اور2 فیصد میں پبلک ان لسٹڈ، غیر منافع بخش و تجارتی ایسوی ایشنز ، غیر ملکی کمپنیاں شامل ہیں ۔ اس ماہ تقریباً 99.5 فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹر ہوئیں۔ نومبر میں 85 کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمایہ کاری کی گئی ۔ ان ممالک میں افغانستان، آسٹریلیا، کینیڈا، چین، ہانگ کانگ ، جرمنی، سپین، جنوبی کوریا ، جنوبی افریقہ ، اردن ، سعودی عرب، ترکی، برطانیہ اور امریکہ شامل ہیں۔ ایس ای سی پی کی ای سروسز کی ایف بی آر اور دیگر صوبائی محکموں کے ساتھ انٹی گریشن کے نتیجے میں نومبر میں، ایس ای سی پی کے ای سروسز کے ذریعے 2,211 کمپنیوں کے این ٹی این جاری کئے گئے جبکہ57 کمپنیوں نے ایمپلایز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن کے ساتھ رجسٹریشن حاصل کی اور 32 کمپنیاں صوبائی ریوینیو کے محکموں اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ساتھ رجسٹریشن حاصل کی ۔




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان