کمرشل صارفین نہ آر ایل این جی معاہدہ کریں گے،نہ گیس کنکشن منقطع ہونگے،اوگرا اتھارٹی کا فیصلہ

جمعرات 08 دسمبر 2022ء

ہوٹل انڈسٹری سے وابستہ کمرشل صارفین کا احتجاج رنگ لے آیا اب کمرشل صارفین نہ آر ایل این جی معاہدہ کرینگے اور نہ ہی گیس کنکشنز منقطع ہونگے اوگرا نے سوئی نادرن گیس کمپنی کو کمرشل صارفین سے آر ایل این جی معاہدوں سے روک دیا ہوٹل کی صنعت سے وابستہ گیس صارفین کےلئے اچھی خبر،،آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ہوٹل انڈسٹری سے متعلق سوئی نادرن کے کمرشل صارفین کو آر ایک این جی معاہدے کرنے سے روک دیا ہے اوگرا نے ہوٹل انڈسٹری سے متعلق فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کمرشل صارفین معاہدے کے مطابق قدرتی گیس استعمال کرینگے،اوگرا فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سوئی نادرن گیس کمپنی کے معاہدے سے متعلق لیٹر میں ابہام پائے گئے،سوئی نادرن کی جانب سے ہوٹل انڈسٹری کے صارفین کو بھیجے گئے خط میں بہت سے ایشو کلئیر نہیں ہیں اوگرا نے سوئی نادرن سے کمرشل صارفین کو لکھے گئے خط پر کمپنی سے پندرہ روز میں وضاحت بھی طلب کر لی واضح رہے کہ پچیس اکتوبر کو ایس این جی پی ایل نے کمرشل صارفین کو آر ایل این جی معاہدہ کرنے کا نوٹس بھیجا تھانوٹس میں کمرشل صارفین کو یکم نومبر سے آر ایل این جی معاہدہ کرنے کا کہا گیا تھاآر ایل ایل این جی معاہدہ نہ کرنے پر گیس کنکشنز کاٹنے کی وارننگ دی گئی تھی جس پر ہوٹل انڈسٹری کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا تھا




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان برگر کی قیمت سات سو ڈالر