کسانوں سے گندم کی خریداری نہ کرنے کا معاملہ،لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کے فیصلے کی تفصیلات طلب کرلیں

منگل 30 اپریل 2024ء

کسانوں سے سرکاری نرخوں پر گندم کی خریداری میں تاخیر کا معاملہ،لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کے فیصلے کی تفصیلات طلب کر لیں لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت کی کسانوں سے گندم نہ خریدنے کے خلاف ایڈووکیٹ فرحت منظور چانڈیو کی درخواست پر جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی۔عدالت نے واضح کیا کہ عدالت حکومت کی پالیسی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرے گی، اگلی سماعت پر پنجاب کابینہ گندم سے متعلق فیصلے سے عدالت کو آگاہ کرے۔ واضح رہے کہ گندم کی خریداری نہ کرنے کے خلاف دائردرخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ حکومت نے 3900 روپے فی من گندم خریداری کے لے پالیسی جاری کی، حکومت نے 22 اپریل سے کسانوں سے گندم خریداری شروع کرنا تھی۔لیکن صوبائج حکومت نے اپنی پالیسی کے مطابق کسانوں سے گندم خریداری شروع نہیں کی، بارشوں کی وجہ سے کسان سستے داموں فصل گندم مافیا کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حکومت کو فوری سرکاری ریٹ پر کسانوں سے گندم خریدنے کا حکم دے۔




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔