اقتصادی رابطہ کمیٹی نے تینتیس ہزار میٹرک ٹن یوریا درآمد کی اجازت دے دی

جمعه 02 دسمبر 2022ء

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 33ہزار میٹرک ٹن یوریا کھاد سنگاپور سے درآمدکرنے کی منظوری دے دی گروپ20 ممالک کے قرض معطلی پروگرام کے تحت جاپان کےبین الاقوامی تعاون بینک سے قرض کی ادائیگی موخر کرنے کے معاہدے کی اجازت بھی دے دی گئی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارکی زیر صدارت ای سی سی کااجلاس،وزارت صنعت و پیداوار کی سمری پر ای سی سی نے سوئس سنگاپور لمیٹڈ سے 33ہزارمیٹرک ٹن یوریا کھاد درآمدکرنے کی اجازت دے دی گئی سوئس سنگاپور لمیٹڈ نے 551 ڈالر فی میٹرک ٹن کی کم ترین بولی دی تھی۔اجلاس میں گروپ20 ممالک کے قرض معطلی پروگرام کے تحت جاپان کےبین الاقوامی تعاون بینک سے قرض کی ادائیگی موخر کرنے کے معاہدے پر دستخط کی منظوری بھی دی گئی ، وزارت اقتصادی امور ڈویژن کی سمری پر ای سی سی نے جاپان بینک کے ساتھ کورونا سے متعلق دو کروڑاکسٹھ لاکھ پچاس ہزار ڈالر کےقرض کی ادائیگی موخرکرنے کےمعاہدے کی منظوری دی،اجلاس میں وزارت خارجہ کے لیے 34 کروڑ93لاکھ روپے وزارت توانائی کےلیے آٹھ ارب دس کروڑورپے اوروزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کے لیے آٹھ ارب روپے کی منظوری بھی دی گئی




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
گدھا بازیاب،چور گرفتار کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم